تہران ، 11 دسمبر (یو این آئی) ایران میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 10403 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1083023 ہوگئی ہے۔
یہ
جانکاری وزارت صحت نے دی ہے۔
وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 284 افراد مرچکے ہیں۔