حیدر آباد 10 اگست (یو این آئی ) متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلی این ٹی رامار او کی 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ایک خاص سکہ بنایا ہے۔ صدر
جمہوریہ در و پری مرمواس مہینے کی 28 تاریخ کو آر بی آئی کے ذریعہ ڈیزائن کردہ اس سکے کو باضابطہ طور پر جاری کریں گی۔ اس سلسلہ میں مرکز نے این ٹی را مار او کے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی ہے۔