نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا ہے کہ آلودگی کے خلاف 'جنگ' میں دہلی میں ایک ہفتے کے اندر 10,000 شہری دفاع کے رضاکار اور بس مارشل کو زمین پر تعینات کیا جائے گا۔
محترمہ آتشی نے پیر کو کہا کہ 10,000 شہری دفاع کے رضا کار اور بس مار شلز کو آلودگی کے خلاف جنگ میں زمین پر تعینات کیا جائے گا اور ان کی
رجسٹریشن ہفتے کے اندر شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو آلودگی کے غلط سر ٹیفکیٹ نہ ملنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام چیکنگ مراکز پر سول ڈیفنس کے رضا کار اور بس مارشل تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹریفک پابندیوں میں اضافے کے ساتھ ہی دہلی کی سرحدوں پر چیکنگ کے لیے انفورسمنٹ ٹیموں کے ساتھ بس مار شل بھی تعینات کیے جائیں گے۔