حیدر آباد، 01 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے میونسپل ایڈ منسٹریشن اور شہری ترقیات کے وزیر کے ٹی رامار اؤ نے ہفتہ کو کہا کہ دارالحکومت حیدر آباد میں 100 فیصد سیوریج ٹریٹمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو اگلے ستمبر تک مکمل کر لیا جائے
گا۔
مسٹر راؤ نے آج یہاں کو کا پیٹ میں جلنڈلی کے ذریعہ قائم کردہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی ) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31 نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) کی تعمیر کل ملا کر 3,866 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہوں