: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیروت، 17 اگست (یو این آئی) لبنان میں سنیچر کی صبح ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں دس افراد ہلاک اور تین بے گھر شامی زخمی ہو گئے۔
یہ اطلاع لبنان کے سرکاری اور فوجی ذرائع نے دی ہے۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ سنیچر کی صبح ایک اسرائیلی جنگی طیارے
نے جنوبی لبنان کے ضلع نباتیہ کے صنعتی علاقے وادی الکفور میں ایک رہائشی عمارت پر فضا سے
زمین پر مار کرنے والے دو میزائلوں سے حملہ کیا۔ بلڈوزر اور کرینوں سے لیس سول ڈیفنس اور اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کی متعدد ٹیمیں مکان کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو نبطیہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔