حیدرآباد 23ڈسمبر (یواین آئی) تلنگانہ میں اومیکرون کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظرعوام میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے۔
ضلع راجنا سرسلہ کے مستاباد منڈل کے گوڑم میں حال ہی میں دبئی سے آنے والے ایک شخص کے اومیکرون سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی تھی اس کے بعد اس
کی والدہ اوربہن کی رپورٹ بھی مثبت آنے کی اطلاع ملی ہے جس کے پیش نظرموضع گوڑم میں رضاکارانہ طورپردس دن تک لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔
گاوں والوں نے فیصلہ کیا کہ دس دنوں تک نہ ہی گاوں کا کوئی شخص باہرجاسکتا ہے اورنہ ہی کوئی باہرکا شخص گاوں میں داخل ہوسکتا ہے۔