منیلا، 28 اکتوبر (اسپوتنک) فلپائن میں گردابی طوفان مولاوے (کوئنٹا) کے باعث کم از کم 9 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے اور دو دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ
کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے بدھ کے روز بتایا کہ ساحل سے ٹکرانے کے بعد گردابی طوفان سے کیلبر زون، میماروپا، مغربی اور وسطی وسیاس کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
طوفان سے ان علاقوں کی ایک بڑی آبادی متاثر ہوئی۔