حیدرآباد9اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ہفتہ کو ریگولیٹری فارم پالیسی کے طریقہ کاراور مواضعات میں زرعی پیداوار کی خریداری پر جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔
اس اجلاس میں زراعت، سیول سپلائز کے وزرا کے ساتھ ساتھ سینئر عہدیدار شرکت
کریں گے جو 2.30بجے دوپہر پرگتی بھون میں منعقد کیاجائے گا۔
وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کے دوران کونسی فصل اگائی جائے؟کونسی فصل نہ اگائی جائے؟کونسی فصل اگانے سے نقصان ہوگا اور دیگر مسائل کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔