نئی دہلی 17 ستمبر (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں کورونا مریضوں کے 97,894 نئے کیسز کی تصدیق کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ 16ستمبر کو مسلسل دوسرے روز 82،000 سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 82,719 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک کورونا انفیکشن کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھا کر 40,25,079 ہوگئی
ہے۔
وزارت نے آج بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے نجات پانے والوں میں سے 21.22 فیصد افراد مہاراشٹر سے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق16 ستمبر کو وائرس سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں میں مہاراشٹر کے 17,559, ، آندھرا پردیش کے 10,845، کرناٹک کے 6,580,، تمل ناڈو کے 5,768،اترپردیش کے 6،476،اڈیشہ کے 4,121، دہلی کے 3,313، مغربی بنگال کے 2,971، تلنگانہ 2,108، آسام کے 2,464، ہریانہ کے 1,771 اور بہار کے 1,676،راجستھان سے 1،479 ، گجرات سے 1،447 اور اتراکھنڈ سے 1،202 افراد شامل ہیں۔