the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریاض/24نومبر(ایجنسی) نیو یارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی سے سعودی عرب کو کرپشن نے جکڑا ہوا ہے، ایک اندازے کے مطابق سعودی حکومت کے اخراجات کا 10 فیصد حصہ کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے اور اس میں اوپر سے لیکر نیچے تک تمام افراد ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے، ملک میں ہرسال کرپشن ختم کرنے کے لیے نچلی



سطح پر کارروائی کی جاتی تھی جو ہمیشہ ناکام ہوتی تھی۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے جب تخت سنبھالا تب ہی انہوں نے کرپشن کو جڑ سے پکڑنے کی ٹھان لی تھی، 2015 میں انہوں نے کرپشن کو اعلیٰ سطح سے ختم کرنے کے لیے کمیٹی بنائی جس نے 2 سال تک تحقیق کرکے 200 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شہزادوں کو تفتیش کے دوران جیسے ہی کرپشن کیسز کی فائلز دکھائی گئیں تو 95 فیصد رقم واپس کرنے پر راضی ہوگئے، ایک فیصد نے کہا کہ وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ وہ کرپشن میں ملوث نہیں جب کہ 4 فیصد عدالت میں جانا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.