کانپور:20 مارچ(یواین آئی) بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کانپور کا دورہ کرنے کی وجہ سے حکومت نے پورے شہر کو سینیٹائز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کانپور کے
ساتھ ریاستی راجدھانی لکھنؤ اور نوئیڈا کو بھی سینیٹائز کیا جائےگا۔
کنیکا کپور 12 اور 13 مارچ کو کانپو رکے وشنو پوری علاقے میں اپنے ماما وپل ٹنڈن اور سی اے مکمل ٹنڈن کے یہاں قیام کیا تھا۔