the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی) مرکزي وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسپتال میں بھرتی ہونے والے ہر کورونا وائرس متاثرہ مریض کو بلا تعطل اور مناسب طور پر آکسیجن کی فراہمی کروائے- کچھ ریاستوں کے ذریعہ متعدد دفعات کے تحت ایک ریاست سے دوسری ریاست میں طبی آکسیجن کو لے جانے پر روک کی کوششوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اسپتال میں بھرتی ہر کورونا وائرس متاثرہ مریض کو آکسیجن کی بلاتعطل اور مناسب فراہمی ریاستی حکومتوں اور مرکزکے زیر انتظام



علاقوں کی ذمہ داری ہے۔
وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ ریاستیں اپنے مینوفیکچررس اور سپلائرس پر یہ پابندی لگارہی ہيں کہ وہ صرف ریاست کے اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی کرے۔
اس سلسلے میں وزارت نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار مریضوں کے لئے آکسیجن بہت ضروری ہے۔ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے یہاں طبی آکسیجن کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ریاستوں کو بتایا گیا ہے کہ میڈیکل آکسیجن صحت عامہ کا ایک اہم مواد ہے اور اس کی فراہمی میں رکاوٹ سے ملک کی دوسری ریاستوں میں کورونا ورائرس کی روک تھام کے انتظام پر اثر پڑے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.