حیدرآباد، 27 فروری (ذرائع) جوبلی ہلز میں کاسو برہمانند ریڈی نیشنل (KBRN) پارک کے سبزہ زار کے اندر واقع، نظام دکن کا ایک نجی پٹرول پمپ دستیاب ہوا، جو پہلے نظام حیدرآباد کی ملکیت تھا تاریخی اعتبار سے اہم ہے- نظام اپنی گاڑیوں، ٹرکوں، کے بیڑے کے ایندھن کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے-
حال ہی میں شہر میں مقیم
نوجوان راجو الوری کے ذریعہ اسے منظر عام پر لایا گیا، ماضی کے اس آثار قدیمہ کی موجودگی نے پارک جانے والوں میں تجسس کو جنم دیا ہے۔ راجو الوری اپنی روز کے معمول کی سیر کے دوران پیٹرول مشین سے ٹھوکر کھائی، جسے انہوں نے فیس بک پر شیئر کیا-
غور ہو کہ اس پمپ کو ابھی تک اثار قدیمہ نے تصدیق نہیں کی کہ یہ واقعی میں نظام کا ذاتی پیٹرول پمپ تھا-