the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا حتمی مقصد جوہری پروگرام کی بندش ہونا چاہیے۔

جنوبی کوریا کے مطابق پیونگچینگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے اختتامی روز شمالی کوریا نے اس جانب اشارہ کیا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

اس قبل شمالی کوریا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ کسی قسم کی بھی پیشگی شرائط کو تسلیم نہیں کرے گا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ ’ہم یہ دیکھیں گے کہ شمالی کوریا کا پیغام کہ وہ مذاکرات کا خواہش مند ہے جوہری تھیاروں کی تلفی کی جانب پہلا قدم ہے۔‘

شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے رضامندی کی خبریں اتوار کے روز سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب سے قبل جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے حکام کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ بھی اس اختتامی تقریب میں شریک ہوئیں لیکن ان کی کسی بھی شمالی کوریائی عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی ، حتکہ وہ اولمپک سٹیڈیم میں شمالی کوریا کے ایلچی جنرل کم یونگ چول سے چند قدم کے فاصلے پر ہی بیٹھی



تھیں۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے دفتر کا کہنا ہے کہ ’شمالی کوریا امریکہ سے مذاکرات کے لیے بہت حد تک رضامند ہے۔‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ ’بین الاکوریائی مذاکرات اور شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان تعلقات ایک ساتھ بہتر ہونے چاہیے۔‘

جنوبی کوریا کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چند گھنٹے قبل ہی شمالی کوریا کی طرف سے ایک بیان جاری ہوا تھا جس میں اس نے امریکہ کی جانب سے تازہ پابندیوں کو ’جنگی عمل‘ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگانے لگا ہے جو کہ تاریخ کی 'سب سے بڑی پابندیاں' ہیں۔

مجوزہ پابندیوں میں شمالی کوریا کے 50 بحری جہازوں اور بحری ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں سے کچھ چین اور تائیوان میں بھی کام کرتی ہیں۔

شمالی کوریا کے خلاف اس کے جوہری پروگرام کی وجہ سے پہلے ہی متعدد امریکی اور عالمی اقتصادی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.