لندن، 22 مارچ (یواین آئی) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے موجودہ ڈجیٹل دور کے مقابلے میں پچھڑ رہے ملک کی صنعتوں کو خبردار کیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محترمہ مرکل نے کہا کہ ڈجیٹل اور
عالمگیریت کی وجہ سے جرمنی کی معیشت کو بڑی تبدیلیوں اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے چین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’’ ہم زندگی کے تمام شعبوں میں تیزی سے ڈجیٹل ہوتے دیکھ رہے ہیں۔