ٹکساس/22جون(ایجنسی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیوی میلانیا ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے بے گھر کنبوں سے الگ قیدی بناکر رکھے گئے بچوں سے ٹکساس میں بچوں کے قیدخانے میں ملاقات کی۔ میلانیا ٹرمپ نے ان بچوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔
اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا اور بیٹی ایوانکاٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوانکا اور میلاینیا کو اس واقعہ سے
کافی تکلیف محسوس ہورہی ہے ۔ مجھے بھی بہت تکلیف محسوس ہورہی ہے ۔ ہمیں خاندان کو الگ دیکھ کر تکلیف ہورہی ہے ۔
لیکن اس دورے کے دوران میلانیا نے جو جیکٹ پہنی تھی وہ ایک الگ ہی پیغام دے رہی تھی۔میلانیا ٹرمپ نے جس وقت ٹیکساس کیلئے پرواز بھری تب انہوں نے میڈیا کے سامنے زارا کی ہرے رنگ کی خاکی جیکٹ پہنی ہوئی تھیں۔ اس جیکٹ کے پیچھے لکھا ہو اتھا 'مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ، کیا آپ کو پڑتا ہے'؟