نئی دہلی، 30/ ستمبر (یو این آئی) سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے 6دسمبر1992 کو بابری مسجد شہید کرنے والے تمام ملزمین کو باعزت بری کردیئے جانے کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ دن کی روشنی میں بابری مسجد کو شہید کیا گیا،دنیا نے دیکھا کہ
کن لوگوں نے اللہ کے گھر کی بے حرمتی کی اورزمیں بوس کردیا۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ کن لوگوں کی سرپرستی میں مسجد شہید ہوئی اور کون لوگ یوپی کے اقتدار اعلیٰ پرفائز تھے باوجود اس کے سی بی آئی کی عدالت نے جو فیصلہ سنایا وہ حیران کرنے والا ہے۔