نئی دہلی، 1 اگست (ایجنسی) آل انڈیا ترنمول کانگریس کی سربراہ اور بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے آج بی جے پی کے بزرگ رہنما لال کرشن اڈوانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
محترمہ بنرجی نے جو ان دنوں دہلی کے دورے پر ہیں، کل نیشنلسٹ کانگریس کے سربراہ شردپوار اور اٹل بہاری واجپئی حکومت کے مرکزی وزراء رام جیٹھ ملانی ، یشونت سنہا اور شتروگھن
سنہا سے بھی ملاقات کی تھی۔
محترمہ بنرجی نے آسام میں شہریوں کے قومی رجسٹر کے معاملے پر وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی بات چیت کی ہے۔
محترمہ بنرجی کلکتہ میں آئندہ سال جنوری میں "وفاقی محاذ" کی ریلی کرنے جارہی ہیں جس میں اپوزیشن کے رہنماؤں کوشرکت کی دعوت دینے کے لئے وہ ذاتی طور پر دہلی آئی ہوئی ہیں۔