واشنگٹن، 23 اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی عہدے کے امیدوار جوبائیڈن آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن سے قبل منعقد آخری صدارتی مباحثے 2020 میں بیرونی ملکوں کا امریکی الیکشن میں عمل دخل، شمالی کوریا سے
مذاکرہ، کورونا وائرس (کووِڈ۔
19) وبا اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر ایک دوسرے پر جم کر برسے۔
بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا کے سلسلے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت تین ہفتے کے اندر کورونا ویکسین کی بابت اعلان کرے گی۔