the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کرناٹک، 11 مئی (ذرائع) کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے ایک گاؤں میں چہارشنبہ کو کچھ شرپسندوں نے ایک مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرا دیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے علی الصبح مسجد کے مینار پر چڑھ کر جھنڈا لہرا دیا۔ صبح واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
واقعہ ضلع کے مدلاگی تعلقہ کے ستگیری مسجد کا ہے- پولیس نے موقع پر پہنچ کر



صورتحال پر قابو پالیا- پولیس نے ہندو اور مسلم دنوں برادریوں کے رہنماؤں کی میٹنگ کی اور بھگوا جھنڈے کو ہٹایا-
حالانکہ پولیس نے حالات کو قابو میں کرلیا لیکن کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے ضلع کے سبھی حساس علاقوں میں سیکیورٹی کو بڑھا دیا ہے-
اس واقعہ نے ریاست بھر میں خوف و ہراس اور تشویش پیدا کر دی ہے کیونکہ ہندو تنظیمیں ریاست میں لاؤڈ سپیکر کے معاملے پر مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.