: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 30اکتوبر (ایجنسی) کانگریس نے مودی حکومت پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے کام میں دخل اندازی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی مرکزی بینک کے طریقہ کار پر حملہ کرکے اس کی اہلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں اور ا سکے لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منگل کو منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت کی کوشش منصوبہ طریقہ سے شروع سے ہی مرکزی تفتیشی بیورو ۔سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ۔ ای ڈی ، سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس جیسے خودمختار اور غیرجانبدار اداروں کو سرکاری محکمہ سمجھ کر اس میں مداخلت کرنے کی ہے اور ان اداروں کو خودمختاری کو
کمزور کررہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اب اس کے نشانہ پر آر بی آئی کی خودمختاری ہے۔ حکومت اب مرکزی بینک کی مدرا پالیسی، ادائیگی کے ضابطے اور غیرمالیاتی اداروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے آر بی آئی کے کام میں مداخلت کرکے اسے کمزور کرنا چاہتی ہے۔ ریزرو بینک کے ہر کام میں مرکزی حکومت مداخلت کرنا چاہتی ہے اور مودی حکومت کی یہ کوشش بینک کی خودمختاری کے لئے اچھی نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسی کوشش میں مسٹر جیٹلی نے ریزرو بینک کی اہلیت پر سوال اٹھایا ہے اور کہا کہ اس کے کام کاج کے طریقہ سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ جس آر بی آئی کی پوری دنیامیں ساکھ ہے اور جس نے 2008کی مندی میں دنیا میں ہندستان کی ساکھ کو بہت اونچائی دی مود ی حکومت اسے ہی کمزور کرنے پر تلی ہے۔