کولمبو، 20 مارچ (یو این آئی) سری لنکا حکومت نے ملک میں کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے پیش نظر جمعہ کی شام چھ بجے سےاتوار کی صبح چھ بجے تک قومی سطح پر کرفیو کا اعلان کیا ہے۔
صدر کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں کو
اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور اس مدت میں گھروں میں رہنا چاہیے۔
غورطلب ہے کہ سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجپکشے نے تمام سرکاری اہلکاروں کو گھروں میں رہنے کےلیے آئندہ سات دنوں کی مدت کے لیے انھیں گھر سے ہی دفتر کا کام نمٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔