حیدرآباد 23اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندرریڈی نے ابراہیم پٹنم کے اے سی پی بالاکرشنا ریڈی کو،فرائض میں لاپرواہی اور مبینہ رشوت خوری کے الزامات پر معطل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق اے سی بی نے دو
رئیل اسٹیٹ کے تاجرین سرینواس ریڈی اوررگھوویندرا ریڈی کے جاریہ سال ابراہیم پٹنم میں پیش آئی دوہرے قتل کی واردات کی جانچ میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔
اس معاملہ کی محکمہ جاتی جانچ کی گئی اور اے سی پی کو معطل کردیاگیا۔