واشنگٹن/16اپریل(ایجنسی) امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ باربرا بش (92) کی حالت نازک ہے اور اب ان کا علاج نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق صدر کے ہیوسٹن میں واقع دفتر کے بیان کے مطابق باربرا بش
کے علاج کے بجائے ان کی تیمارداری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
مختصر بیان میں محترمہ بش کی بیماری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی لیکن کہا گیا ہے کہ ان کو حال ہی میں کئی مرتبہ علاج کے لئے استپال میں داخل کرانا پڑ ا تھا۔