حیدرآباد، 30 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے سابق وزیرای پیڈی ریڈی جمعہ کے روز تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) میں شامل ہو گئے۔
مسٹر پیڈی ریڈی ٹی آر ایس سپریمو اور وزیراعلیٰ
چندرشیکھر راؤ کی موجودگی میں اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی۔
مسٹر راؤ نے کہا کہ مسٹر پیڈی ریڈی ان کے ایک اچھے دوست ہیں اور امید ہے کہ وہ ریاست کی ترقی میں اپنا ہاتھ بٹائیں گے۔