قاہرہ/31اگست(ایجنسی) مصر میں ملک بھر کے گورنرز کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت مصر کے ساحلی صوبے دمیاط کے نئے گورنر کے لیے 51 سالہ Manal Awad Mikhael منال اوواد میخائل کا نام دیا گیا ہے۔
style="text-align: right;">
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عیسائی خاتون کو گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ منال مصر کی دوسری خاتون گورنر ہوں گی اس سے قبل نادیہ عبدو کو ایک صوبے کی گورنری کا اعزاز حاصل رہا ہے تاہم وہ مسلمان خاتون گورنر تھیں۔