the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نیویارک ۔ 16 مارچ :- امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بہو نے اپنے شوہر ڈونالڈ ٹرمپ جونیر سے اپنی 12 سال پرانی شادی کے بعد طلاق کے لئے درخواست کا ادخال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 سالہ ونیسا ہیڈن ٹرمپ جو صدر موصوف کے سب سے بڑے بیٹے کی اہلیہ ہیں، نے میان ہٹن کی ایک عدالت میں طلاق کی درخواست داخل کی ہے۔

 دی نیویارک ٹائمز نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس جوڑے نے 12 سال قبل شادی کی تھی، جن کے پانچ بچے ہیں۔ یاد رہیکہ 40 سالہ ٹرمپ جونیر صدر ٹرمپ کی تین شادیوں سے ہوئے پانچ بچوں میں سب سے بڑے ہیں، وینسیا سے اس وقت ملے تھے جب ان کے والد یعنی صدر ٹرمپ نے ایک فیشن شو میں اسے اپنے بیٹے سے متعارف کروایا تھا جو ایک ماڈل تھیں۔ 2005ء میں مار ۔ اے لاگو جو فلوریڈا میں ٹرمپ خاندان کا کلب ہے، دونوں نے شادی کرلی تھی۔



style="text-align: right;">
 دریں اثناء اس جوڑے نے ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ 12 سال کی شادی کے بعد ہم نے اپنے اپنے راستے پر جانے اور علحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہم دونوں ایک دوسرے کے علاوہ ایک دوسرے کے خاندان کا بھی ہمیشہ احترام کرتے رہیں گے۔ ہمارے پانچ خوبصورت بچے ہیں جو ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہوں گے۔ لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ ایسے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔ ونیسیا کسی زمانے میں ماڈل رہ چکی ہیں اور ہالی ووڈ ایکٹر لیو نارڈو ڈی کیاپریو کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرچکی ہیں جس کے چرچے اس زمانے کے اخبارات میں موجود ہیں۔ صدر ٹرمپ کے میلانیا سے شادی کرنے کے دس ماہ بعد ٹرمپ جونیر اور وینسیا نے بھی شادی کرلی تھی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ٹرمپ جونیر اور ان کے 34 سالہ چھوٹے بھائی ایرک نے ٹرمپ آرگنائزیشن کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.