the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مظفرپور 28 اکتوبر ( یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد ( آرجے ڈی ) سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے اور مہا گٹھ بندھن کی جانب سے وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو کانام لئے بغیر انہیں جنگل راج کا یوراج قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کا پرانا ٹریک ریکارڈ ایسا ہے کہ سرکاری نوکری توچھوڑیئے ، ان لوگوں کے اقتدار میں آنے سے نوکری دینے والی پرائیوٹ کمپنیاں بھی ریاست سے بھاگ جائیںگی ۔
مسٹر مودی نے بدھ کو یہاں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے حق میں انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہار کا انتخاب اس بار غیر معمولی حالات میں ہورہاہے ۔ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا متفکر اور مشکل میںہے ۔ وبا ءکے اس



مشکل دور میں بہار میں مستحکم حکومت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے وقت میں جنگل راج والے اقتدار میں آجائیں تو یہ بہار کے لوگوں پر دوہری مار ہوگی ۔
جنگل راج کے یوراج آجائیں تو وبا سے نمٹنے کیلئے جو پیسے دیئے جارہے ہیں اس کا کیا ہوگا یہ بہار کی عوام ان کے پرانے ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر اچھی طرح سے جانتی ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ وہ جماعت جو بہار کی صنعتوں کو بند کرنے کیلئے بدنام ہے ۔ جن سے سرمایہ کار کوسوں دور بھاگتے ہیں ، وہ لوگ بہار کے لوگوں کو ترقی کے وعدے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری نوکری تو چھوڑیئے ، ان لوگوںکے آنے کا مطلب ہے ، نوکری دینے والی پرائیوٹ کمپنیاں بھی بہار سے نو دو گیارہ( بھاگ ) ہو جائیںگی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.