the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/4مئی(ایجنسی) مرکزی خواتین و اطفال ترقیات کی وزیر مینکا گاندھی نے خواتین کے وقار اور ساکھ کے لئے حکومت کے اہداف پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ لڑکیوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
مسز گاندھی نے یہاں "بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو" پروگرام کے ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پروگرام کا پورے ملک میں خیر مقدم کیا گیا ہے اور لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ "بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ" پروگرام کی کامیابی میں مسلسل نگرانی، مقامی غیر سركاری تنظیموں، ٹیچر تنظیموں اور آنگن باڑی و آشا کارکنوں کے



تعاون کا فعال کردار رہا ہے. اس موقع پر خواتین و اطفال ترقیات کے ریاستی وزیرمملکت ڈاکٹر ویرندر کمار اور سیکرٹری راکیش شریواستو بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کی نوڈل ٹیم کو ایک ای میگزین شروع کرنی چاہئے.اس کے علاوہ اس طرح کے سسٹم بھی تیار کیا جانا چاہئے جس سے دونوں جانب کے تمام افسران ایک دوسرے کے ساتھ اپنے مسائل، تجربات اور حل کا اشتراک کر سکے.
اس ایک روزہ کانفرنس میں 244 اضلاع کے نوڈل افسران ، ریاستی نوڈل افسران اور سینئر افسران نے حصہ لیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.