: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے ملک میں بے روزگاری اور بھوک مری کا اعدادو شمار بڑھنے جیسے دیگر کئی حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ ملک چھوڑنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے کانگریس
کے ترجمان گورو ولبھ نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ ملک امرت کال سے گزر رہا ہے، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران ملک چھوڑنے والوں کی تعداد 604 یومیہ ہوگئی ہے جو 2014 میں 354 یومیہ تھی۔