پٹنہ 19 مار چ( یواین آئی)بہار کے دار الحکومت پٹنہ کے سبزی باغ میں ہورہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ سیاہ قانون کے اختتام کے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔
پوری دنیا میں مہلک وبائی مرض کرونا نے جہاں بتاہی مچا رکھی ہے وہیں اس وبا کا اثر ہمارے ملک ہندوستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے پوری دنیا میں جہاں لاک ڈاﺅن جیسی
کیفیت ہے وہیں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ خود سے اپنے اوپر کرفیو کا نفاذ کر لیں۔
اس کے باوجود عوام سی اے اے ین آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور مظاہرین کا ماننا ہے کہ جب تک مطالبات پورے طور پر تسلیم نہیں کر لئے جاتے ہیں اس وقت تک ہم اپنی جگہوں سے ہٹنے والے نہیں ہیں۔