ڈھاکہ/29اگست(ایجنسی) بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی کو ان کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے س قتل کر دیا۔
بتیس سالہ سبارنہ نودی 'آنندا' نامی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھیں۔ اس سے قبل وہ بنگلہ زبان کے روزنامہ 'جگروتو' سے منسلک رہی ہیں۔
start;">مقتولہ سبارنہ دارلحکومت سے ڈیڑھ سو کلومیٹر کی مسافت پر واقع 'پبنا' ضلع کے 'ردھانگر' میں مقیم تھیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سبارنہ کے اپنے شوہر سے تعلقات کشیدہ تھے اور وہ ان دنوں طلاق کے کاغذات ملنے کا انتظار کر رہی تھیں۔ انھوں نے سوگواروں میں نو سالہ بیٹی اور ہزاروں ناظرین چھوڑے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دس سے بارہ حملہ آور منگل کی شب پونے گیارہ بجے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ان کے گھر آئے۔