تامل ناڈو/13جولائی(ایجنسی) تمل ناڈو میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کی جانب سے کالج طالبات کو تربیت دینے کے دوران بی بی اے کی طالبہ دو منزلہ عمارت سے کودنے کی مشق میں سر دیوار پر لگنے کے باعث ہلاک ہوگئی۔
تامل ناڈو کے شہر کوئم بتور کے کووائی کالیامگل کالج آف آرٹس میں حادثات اور ناگہانی آفت سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزارسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے اہلکار طلبا کو حادثات سے بچاؤ کی تربیت دینے
آئے تھے تاہم تربیت دینے والے اہلکار کی غفلت سے یہ مشق ایک طالبہ کی موت کا سبب بن گئی۔
عینی شاہد طلبا کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اہلکاروں نے اونچائی سے کودنے کی مشق کے دوران بی بی اے کی طالبہ لوگسوری کو دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کے لیے کہا جب کہ نیچے دیگر اہلکار اسے تھامنے کے لیے حفاظتی اقدام کے ساتھ موجود تھے تاہم طالبہ نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا جس پر اہلکار نے خوف ختم کرنے کے لیے اسے دھکا دے دیا۔