ایڈیلیڈ، 30 نومبر (یواین آئی )ا سٹار اوپنر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر (ناٹ آؤٹ 335) نے ایڈیلیڈ کے میدان پر پاکستان کے خلاف دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو ٹرپل سنچری بنانے کی زبردست کامیابی کے ساتھ ہی اپنا نام ریکارڈ بک
میں بھی درج کرا لیا۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز تین وکٹ پر 589 رن کا بڑا اسکور بناکر اعلان کر دی تھی ۔
پاکستان نے اس کے جواب میں دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنے چھ وکٹ صرف 96 رن پر گنوا دئے اور وہ فالو آن کے گہرے بحران میں پھنس گیا ہے۔