ممبئی 27نومبر (یو این آئی )ریاست مہاراشٹر کے نومنتخب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ مہاراشٹر کے طاقتور سیاسی خاندان بال ٹھاکرے فیملی کے واحد چشم و چراغ ہیں جو وزیر اعلی کی کرسی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ۔
شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کے تیسرے
فرزند ادھو ٹھاکرے اپنے خاندان میں سب سے چھوٹے بھائی کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے دیگر دو برادران جئے دیو ٹھاکرے اور بندا ٹھاکرے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
نرم گفتار ادھو ٹھاکرےنے ۲۷؍ جولائی ۱۹۶۰؍میں ممبئی میں جنم لیا ان کی والدہ آنجہانی مینا تائی ٹھاکرے کے وہ سب سے چہیتے بیٹے تھے ۔