رتلام ،28نومبر(یواین آئی)مدھیہ پردیش کے رتلام ریلوے اسٹیشن کے پاس آج صبح ایک مال گاڑی کے تین ڈبے پٹری سے اتر گئے ،جس کی وجہ سے ریلوے کی ایک عمارت کونقصان پہنچا اور او ایچ ای لائن سمیت پٹریاں بھی ٹوٹ گئیں ۔اس حادثہ کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے ۔
ریلوے کے ذرائع کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پیش
آئے اس حادثہ کے بعد ریلوے کی بچاؤٹیم فورا موقع پر پہنچی اور مال گاڑی کو ہٹانے کی کوششیں شروع کردیں ۔حادثہ کے بعد جے پور بھوپال انٹر سٹی ایکسپریس کو پلیٹ فارم نمبر دوکے بجائے پانچ پر لاکر بھوپال کے لے روانہ کیاگیا۔اس کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں تقریبا تین گھنٹے تاخیر ہوگئی ۔حادثہ کی وجہ سے کچھ ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں ۔