the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کانگریس ، این سی پی اور شیوسینا کے درمیان نظریاتی اتحاد نہیں
ممبئی 22؍نومبر (یو این آئی )مہاراشٹر میں کانگریس ، این سی پی اور شیوسینا کے ممکنہ اتحاد کو مرکزی وزیر نتن گڈکری نے موقع پرستی کا اتحاد بتایا ہے مہاراشٹر کی سیاست میں بڑا نام رہے نتن گڈکری نے آج یہاں کہا کہ نظریاتی تال میل نہ ہونے کی وجہ سے یہ اتحاد ٹکے گا نہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیوسینا اور بی جے پی کا اتحاد نہ ہونا ملک ، نظریات ، ہندوتوا اور مہاراشٹر کے لئے نقصان دہ ہے

۔کانگریس ۔این سی پی اور شیوسینا کے درمیان ہونے جا رہے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ان کے درمیان نظریاتی تال میل نہیں ہے ۔شیوسینا جس نظریہ پر چلتی ہے ۔ کانگریس اس کا پوری طرح سے مخالفت کرتی ہے ۔کانگریس جس نظریہ پر چلتی ہے اس کا شیوسینا مخالفت کرتی ہے اور این سی پی بھی شیوسینا کے خیالات سے تال میل نہیں رکھتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موقع پرستی کا اتحاد ٹکے گا نہیں -
انہوں نے کہا کہ نظریات اور اصولوں کی بنیاد



پر یہ اتحاد نہیں ہوا ہے یہ موقع پرستی کا اتحاد ہے اور یہ ٹکے گا نہیں اور مہاراشٹر میں مستحکم سرکار بھی نہیں دے پائے گا اس میں مہاراشٹر کاکافی نقصان ہو گا مجھے لگتا ہے کہ مہاراشٹر کے لئے غیر مستحکم سرکار اچھی بات نہیں ہے ۔ شیوسینا کے ساتھ اتحاد ہونے کے باوجود بی جے پی سرکار کیوں نہیں بنا پائی اس پر نتن گڈکری نے کہ تاریخ تو سب کو پتہ ہے۔سوال یہ ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا کا جو اتحاد تھا وہ ہندوتوا کے نظریہ پر تھا اس لئے یہ ملک میں سب سے لمبا اتحاد ثابت ہوا ہے ۔آج بھی ہمارے خیالات میں تضاد نہیں ہے اس لئے ایسے اتحاد کا نہ رہنا ملک کے نظریہ کے لئے ہندوتوا کے لئے اور خصوطوی طور سے مہاراشٹر اور مراٹھی لوگوں کیلئے نقصان دہ ہے ۔
نتن گڈکری نے جھارکھنڈ میں بی جے پی کی کامیابی کا بھروسہ جتاتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست میں رگھوویر داس کی قیادت میں مستحکم حکومت کے تحت جو کام کیئے گے ہیں مجھے بھروسہ ہے کہ ریاست کے لوگ ایک بار پھر سے رگھوویر داس کی قیادت میں بی جے پی کو پھر سے کامیاب کریں گے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.