: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 نومبر (یواین آئی) راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار اب بھی بہت خراب ہے اور جمعہ کے روز دوپہر تک ایئر کوالٹی انڈیکس360 درج کیا گیا مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں ہوا کے معیار میں تھوڑی بہتری تھی لیکن جمعہ سے ہوا کے معیار میں پھر سے کمی آ ئی ہے۔ اس کی وجہ ہواؤں کی رفتار میں کمی آنا بتایا
جا رہا ہے جس سے آلودگی پھیلانے والے عناصر ماحول میں نچلی سطح تک ہی رہ جاتے ہیں آج صبح سے کم از کم درجہ حرارت 9.1 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا اورہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہا۔ کم درجہ حرارت اور زیادہ نمی کی وجہ سے بھی ہوا کے معیار میں مزید گراوٹ آسکتی ہے صبح سیر پر گئے لوگوں نے سانس لینے میں تکلیف اور بے چینی کی شکایت کی تھی۔