حیدرآباد،22اکتوبر(یواین آئی)آرٹی سی کی ہڑتال کے مسئلہ پر تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
کیمپ آفس پرگتی بھون میں منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ پواڈا اجئے کمار،منصوبہ
بندی کمیشن کے نائب صدر ونود کمار،مشیر اعلی راجیو شرما،مشیر انوراگ شرما،سینئر آئی اے ایس عہدیدار سومیش کمار،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راماچندرراو اور دوسروں نے شرکت کی۔
آرٹی سی ورکرس کی یونینوں کے ساتھ بات چیت کرنے حکومت کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے ہدایت دی تھی۔