حیدرآباد،25 نومبر(یواین آئی)تلنگانہ آرٹی سی جے اے سی نے نئی دہلی میں مرکزی وزرا سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہڑتال کی تفصیلات سے ان کو واقف کروایاجاسکے۔
ساتھ ہی آرٹی سی کے ہڑتالی ملازمین کی
خودکشی اور روٹس کی نجی کاری کے مسئلہ پر بھی ان کو توجہ دلائی جائے گی۔
تلنگانہ آرٹی سی جے اے سی کے نمائندوں کا ہنگامی اجلاس ایمپلائز یونین کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔