حیدرآباد15اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے دوسرے دن بھی شہر حیدرآبادکے بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ
کیا۔
انہوں نے سری رام نگر،پٹیل نگر اور مشیرآباد و عنبرپیٹ کے مختلف علاقوں و بستیوں کا دورہ کیا۔
وزیرموصوف نے شہریوں سے ان کی مشکلات کے بارے میں استفسارات کئے۔