حیدرآباد13اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں آج گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)ترمیمی بل کو منظوری دے دی گئی جس کے ذریعہ جی ایچ ایم سی کونسل میں 50فیصد نشستوں کو خواتین کے لئے لازمی قراردیاگیا ہے۔
اگرچہ کہ ریاستی حکومت نے اس
سلسلہ میں قبل ازیں احکام جاری کئے تھے اور پیشرو انتخابات میں بھی خواتین کیلئے 50فیصد ریزرویشن فراہم کئے تھے تاہم نئے بل کے ذریعہ اس کوقانونی حیثیت دی گئی۔
اس بل میں چار دیگر ترمیمات بھی کی گئیں جس میں جی ایچ ایم سی کے بجٹ کے دس فیصد حصہ کو سرسبزی وشادابی کے لئے الاٹ کیاگیا ہے۔