کابل، 22 اکتوبر (یواین آئی) افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں آج صبح طالبان کے ایک حملے میں کم از کم 19 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع خبررساں ایجنسی اسپوتنک نے دی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 19
پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا طالبان نے بھی اس حملے کی توثیق کی ہے اور مزید کہا ہے کہ ہمارے لڑاکوں نے ان پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔ طالبان کے مطابق اس حملے میں دو ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان تباہ کردیئے گئے ہیں۔