: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی‘5نومبر (یو این آئی)مذہبی‘ سماجی اورتعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم مسلم شخصیات کی آج یہاں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بابری مسجد تنازعہ کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کا احترام کرنے اور ملک میں سماجی ہم آہنگی بھائی چارہ اور اتحاد کو ہر قیمت پر برقرار کھنے پر زور دیا گیا اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی رہائش گاہ پر یہ میٹنگ تقریباً ڈھائی گھنٹے چلی۔ میٹنگ کے بعد مسٹر نقوی نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شرکاء نے عوام کو ایسے افرا د سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی جو اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملک کے اتحاد اور خیر سگالی کو نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کثرت میں وحد ت ہی ہمارا کلچر ہے اور ہماری تہذیب ہے۔اس کی حفاظت کرنا سماج کے تمام طبقات کی
اجتماعی ذمہ داری ہے مسٹر نقوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے۔ کسی بھی صورت میں مکالمہ کیا جانا چاہئے۔ مقدمے میں ایک فریق کی ہار اور دوسرے کی جیت ہوتی ہے۔ لیکن ”جیت کا جنونی جشن اور شکست کا ہاہاکار نہیں ہونا چاہئے۔“ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں ملک کے اتحاد اور بھائی چارہ کے ڈور کو مضبوط کرنا چاہئے میٹنگ میں شامل بی جے پی رہنما سید شہنواز حسین نے اس میٹنگ کو تاریخی بتاتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں تمام فریقین نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے۔ ملک کے اتحاد کو مضبوط کیا جانا چاہئے اور کسی بھی حالت میں غلط فہمی نہیں پیدا کی جانی چاہئے میٹنگ میں آر ایس ایس کے سہ سرکاریہ واہ کرشن گوپال‘ کل ہند سہ سمپرک پرمکھ رام لال بھی موجود تھے۔ تاہم میٹنگ کے بعدا نہوں نے نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے سے منع کردیا۔