نئی دہلی، 23 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کالے دھن کو سفید بنانے (منی لانڈرنگ) کے معاملہ میں تہاڑ جیل میں بند پارٹی کے لیڈر ڈی کے شیو کمار سے بدھ کو ملاقات کی۔
مسز گاندھی اور پارٹی لیڈر امبیکا سونی صبح تہاڑ جیل پہنچیں اور مسٹر شیو کمار سے ملاقات کی۔
دہلی ہائی کورٹ مسٹر شیو کمار کی عرضی پر بدھ کو فیصلہ
سنائے گا۔ انہیں ای ڈی(انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ) نے ستمبر میں گرفتار کیا تھا۔ مسٹر شیو کمار کے بھائی ڈی کے سریش بھی مسز گاندھی اور مسز سونی کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
قابل غور ہے کہ مسٹر شیو کمار پر کروڑوں روپے کے لین دین سے متعلق ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد ای ڈی نے ان کی بیٹی ایشوریہ سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔