the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) ریلوے نے جمعرات کے روز واضح کیا کہ اس کا کسی بھی روٹ پر سلیپر کوچ ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار والی ٹرین والے روٹوں پر سلیپر کوچ ختم کئے جانے کی قیاس آرائیوں کو لگام لگاتے ہوئے آج ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ " سلیپر کلاس کوچ موجود رہیں گے" ۔ انہوں نے کہا کہ سلیپر کوچ والی کم رفتار ٹرینیں بھی ان



راستوں پر جاری رہیں گی جن پر ٹرینیں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرینوں میں تیز ہوا اور دھول کی وجہ سے سلیپر کلاس کوچوں کے مسافروں کو تکلیف ہوسکتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان ٹرینوں میں نئی ​​قسم کے اے سی کوچز لگائے جائیں گے ، جس میں نشستوں کی تعداد موجودہ AC-3 کوچوں سے زیادہ ہوگی۔ ان کا پروٹو ٹائپ تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کرایہ اے سی تھری سے کم لیکن سلیپر سے زیادہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.