نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ساتھ رسہ کشی کے درمیان مرکز کی نریندر مودی حکومت میں شیو سینا کے وزیر اروند ساونت نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔
مسٹر ساونت نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفی دے
رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور شیو سینا میں ایک فارمولے پر اتفاق ہوا تھا اور دونوں فریقین پر اعتماد تھے لیکن بی جے پی کا اس فارمولے سے مکرنا حیران کن بات ہے۔ شیو سینا کا پہلو سچائی کا اور بی جے پی کا جھوٹ کا ہے۔
مسٹر ساونت نے اس بارے میں ایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔