نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ٹی آر پی گھپلہ معاملے میں ممبئی پولیس کی جانب سے جاری سمن کے خلاف ری پبلک ٹی وی کی عرضی پر جمعرات کے روز سماعت سے انکار کردیا۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی
صدارت والی بنچ نے عرضی گزار کو بامبے ہائی کورٹ جانے کو کہا۔ اس کے بعد عرضی گزار نے عرضی لے لی۔
ری پبلک ٹی وی نے اپنے سی ایف او اور دیگر افسران کو ممبئی پولیس کی جانب سے سمن جاری کئے جانے کو چیلنج کیا تھا۔