the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ ، 12 اکتوبر (یواین آئی)کلکتہ میں ایک بار پھر نیلے اور سفید رنگوں والی دو منزلہ یعنی ڈبل ڈیکر بس دوڑنے کےلئے تیار ہے۔ وزیر اعلی کل منگل کو ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کریں گی۔ ان بسوں کو چلانے کا مقصد مسافروں کو فائدہ پہنچانے سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا ہے ۔اسی مقصد کے تحت مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے تقریبا 90 لاکھ روپے کی لاگت سے دو ڈبل ڈیکر بسیں تیار کی ہیں۔
پہلے مرحلے میں ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے 10 ڈبل ڈیکر بسیں منگوائی ہیں ۔ریاست کو سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف روڈ ٹرانسپورٹ (سی آئی آر ٹی) سے منظوری مل گئی ہے۔ بس کی پہلی منزل پر چھت کو کھلا رکھا گا ہے ۔بارش کے موسم کے پیش نظر عارضی سائبان کا انتظام کیا ہے۔ اس کے لئے ایک خاص قسم کی شیٹ استعمال کی جاسکتی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو دوبارہ ڈبل ڈیکر بسیں چلانے میں دلچسپی ہے۔
کلکتہ میں پہلی مرتبہ ڈبل ڈیکر بس 1926 میں شروع کی گئی ہے۔ نقل و حمل



کے لئے آزادی کے بعد سی ایس ٹی سی نامی ایک تنظیم تشکیل دی گئی۔ 1990 سے ان بسوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ کسی زمانے میں یہ ڈبل ڈیکر بسیں بیرک پور ، ہؤڑا ، بیہالا سے چلتی تھیں۔ مختلف پریشانیوں کی وجہ سے ، 2005 میں ڈبل ڈیکر بسوں کو سڑکوں سے ہٹا لیا گیا۔
نیو ٹاؤن کے ایکو پاک میں ایک ڈبل ڈیکر بس سویوینئر کے طور پر رکھی گئی ہے۔ تاہم ، بس کا رنگ تبدیل کردیا گیا ہے۔ سرخ سے نیلے اور سفید رنگ میں اب یہ بسیں شہر میں نقل وحمل کی رونق بڑھائیں گی۔ سر دست یہ بسیں دسمبر، جنوری میں یا خاص مواقع پر راجہارہٹ ، نیو ٹاؤن میں چلتی ہیں۔

 

نئی نیلی اور سفید بس میں تمام جدید انتظامات ہیں۔ پہلے سے کہیں زیادہ سیڑھیوں کے پائیدان ہیں۔ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بس میں سی سی ٹی وی کیمرا اور ایمرجنسی کا بٹن نصب کیا گیا ہے۔ نشستیں پہلے کی نسبت زیادہ آرام دہ ہیں۔ دوسری منزل شفاف فائبر گلاس کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.