: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 8 نومبر ( یواین آئی) مہاراشٹر میں شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان جاری سیاسی تعطل کے درمیان شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی نظم کے اشعار کا حوالے دیتے ہوئے جمعہ کے روز دوبارہ بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔مسٹر راوت نے سابق وزیر اعظم واجپئی کی نظم ’ اگنی پریکشا ‘كا حوالہ دیتے ہوئے لکھا’’آئیے ہم ارجن کی طرح دو پر تیگیا لیتے ہیں، دینتا سویکار نہ کریں اور چنوتیوں سے کبھی بھاگے نہیں‘‘۔ شیو سینا لیڈر نے اس سے قبل جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں صدر راج کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان لوک سبھا انتخابات کے دوران
جو رضامندی بنی تھی اس کے مطابق ہم 50:50 فارمولہ کے تحت ڈھائی سال کا شیو سینا کا وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریاست کے عوام نے بی جے پی- شیوسینا اتحاد کو حکومت بنانے کے لئے مینڈیٹ دیا ہے تو پھر بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہونے کی وجہ سے گورنر کے پاس حکومت بنانے کا دعوی کیوں نہیں پیش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی خود بھی حکومت نہیں بنانا چاہتی اور نہ ہی دوسرے کو حکومت بنانے دے رہی ہے ۔ بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں ہے اس لئے وہ حکومت نہیں بنا پا رہی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیو سینا کو دھمکی یا بلیک میل نہیں کیا جا سکتا ۔ جن لوگوں کے پاس اقتدار ہوتا ہے وہی ’سام، دام، دنڈ اور وید‘ کا استعمال کرتے ہیں ۔